چین اور قازقستان کی دوستی کی جڑیں قدیم شاہراہ ریشم میں پیوست ہیں، چینی صدر

آستانہ ۔3جولائی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور قازقستان کی دوستی کی جڑیں قدیم شاہراہ ریشم میں پیوست ہیں اور یہ دوستی ہزاروں سالوں پر محیط ہے ، سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 32 سالہ تعاون کے نتیجے میں مستقل جامع سٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق یہ بات انہوں نے …

آستانہ ۔3جولائی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور قازقستان کی دوستی کی جڑیں قدیم شاہراہ ریشم میں پیوست ہیں اور یہ دوستی ہزاروں سالوں پر محیط ہے ، سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 32 سالہ تعاون کے نتیجے میں مستقل جامع سٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق یہ بات انہوں نے آستانہ کے ایوان صدر میں قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

چینی صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی صورتحال چاہے کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو، چین باہمی دوستی کو برقرار رکھنے کی اپنی خواہش، ہمہ جہت تعاون کو فروغ دینے ، باہمی بنیادی مفادات کے امور اور اپنے متعلقہ قومی ترقیاتی اہداف کے حصول میں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے غیر متزلزل اعتماد پر قائم ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ مشترکہ مستقبل کے حامل ایک زیادہ بامعنی اور متحرک چین قازقستان کی تعمیر کے لئے صدر قاسم جومارٹ توکائیف کے ساتھ کام کرنے اور خطے اور دنیا کی ترقی اور استحکام میں مزید مثبت توانائی فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں