برسلز ۔ 28 مارچ (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں مشرقِ وسطیٰ تنازعے کا کوئی مستقل حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس مسئلے پر یورپی یونین کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں رہیں گے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بیان برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈیریکا …
یورپی یونین اور فلسطین مشرقِ وسطیٰ تنازعے کے حل کے لیے آئندہ امریکی اقدام کے منتظر

مزید خبریں
برسلز ۔ 28 مارچ (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں مشرقِ وسطیٰ تنازعے کا کوئی مستقل حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس مسئلے پر یورپی یونین کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں رہیں گے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بیان برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈیریکا موگیرینی کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد دیا۔ اس سے پہلے ٹرمپ یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے خواہاں ہیں۔








