عرب ممالک نے بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کو مسترد کر دیا

عمان ۔ 28 مارچ (اے پی پی) عرب ممالک نے بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کو مسترد کردیاہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس ضمن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل نے بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کے تحفظ سمیت مجموعی طور پر 17قراردادوں کے مسودہ جات کی منظوری دیدی ہے۔یہ مسودے آج(بدھ سے ) اردن میں بحیرہ مردار کے کنارے تفریحی مقام …

عمان ۔ 28 مارچ (اے پی پی) عرب ممالک نے بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کو مسترد کردیاہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس ضمن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل نے بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کے تحفظ سمیت مجموعی طور پر 17قراردادوں کے مسودہ جات کی منظوری دیدی ہے۔یہ مسودے آج(بدھ سے ) اردن میں بحیرہ مردار کے کنارے تفریحی مقام پر منعقدہ عرب ممالک کے سربراہی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے جہاں اس کی حتمی منظوری دی جائیگی۔اس سربراہی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی ایلچی جیسن گرین بلاٹ بھی شرکت کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply