لیسکو نے4 اہلکاروں کو بجلی چوری وکرپشن پر معطل کر دیا ،ترجمان

121

لاہور۔19جولائی (اے پی پی):لیسکو نے4 اہلکاروں کوبجلی چوری وکرپشن کے جرم میں معطل کر دیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی برج اٹاری سب ڈویژن میں مظہر حسین شاہ میٹر ریڈر،عطااللہ لائن مین گریڈII- شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن ان اہلکاروں پربجلی چوری اورکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ایکسئین کوٹ عبدالمالک نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کر دیا۔دوسری جانب کریم پارک سب ڈویژن کے شبیر احمد لائن مین گریڈII، ریاض خان اسسٹنٹ لائن مین کو بھی بجلی چوری اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق کرپشن/ بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکار میں فرق کئے بغیر سزائیں دی جا رہی ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں ہم لیسکو ریجن سے کرپشن/ بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں۔