اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے میڈیا کے مختلف حصوں میں مشتہر خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ کہ پی ٹی اے نے یو ایس ایف کی ادائیگی کے لیے اے پی سی کی مد میں ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 50 فیصد بقایاجات معاف کرنے کی وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام (ایم او آئی ٹی) کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
اتوار کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے ایسی تمام میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتا ہے کیونکہ اس نے 100 فیصد اصل رقم کی وصولی کے لیے پہلے ہی وزارت ایم او آئی ٹی کے ساتھ معاملہ اٹھا لیا ہے۔اتھارٹی لائسنس کی تجدید کے عمل کے ضمن میں وزارت ایم او آئی ٹی کے ساتھ رابطے میں ہے اور بقایا واجبات کی وصولی کے لیے وزارت آئی ٹی کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔