چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):آسٹریلیاسےتعلق رکھنے والے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ٹونی ہیمنگ نے اپنی قذافی سٹیڈیم لاہور آمد پر گرائونڈ سٹاف سے ملاقات کی جس میں گرائونڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پی سی بی نے حال ہی میں ٹونی ہیمنگ کی چیف کیوریٹر کے طور پر تقرری کی ہے۔ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ …

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):آسٹریلیاسےتعلق رکھنے والے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ٹونی ہیمنگ نے اپنی قذافی سٹیڈیم لاہور آمد پر گرائونڈ سٹاف سے ملاقات کی جس میں گرائونڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پی سی بی نے حال ہی میں ٹونی ہیمنگ کی چیف کیوریٹر کے طور پر تقرری کی ہے۔ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے۔