جدہ ۔28جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے جدہ میں کارروائی کرتے ہوئےایک عورت سمیت دو مردوں کو ہیروئن فروخت کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کی ٹیموں نے دو سوڈانی شہری جو اقامہ پر مملکت میں مقیم تھے کے علاوہ جمہوریہ چاڈ سے تعلق رکھنے والی ایک …
سعودی محکمہ انسداد منشیات کی کارروائی،ہیروئن فروشی کے الزام میں عورت سمیت 2 غیرملکی گرفتار

مزید خبریں
جدہ ۔28جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے جدہ میں کارروائی کرتے ہوئےایک عورت سمیت دو مردوں کو ہیروئن فروخت کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کی ٹیموں نے دو سوڈانی شہری جو اقامہ پر مملکت میں مقیم تھے کے علاوہ جمہوریہ چاڈ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2.4 کلو گرام نشہ آور پاوڈر ہیروئن برآمد کر لی ہے ۔
اینٹی نارکوٹک کے تفتیشی اہلکاروں نے تینوں ملزمان کا اقبالی بیان لے کر انکا کیس کرمنل کورٹ میں پیش کردیا ہے ۔








