کیلگری۔28جولائی (اے پی پی):سکھز فار جسٹس کے زیراہتمام سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم کا انعقاد کا گیا ہے جبکہ ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو کیلگری میں بھی ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔کینیڈا میں تقریبا دس لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں …
بھارت کی تمام کوششیں ناکام ، سکھز فار جسٹس کے زیراہتمام خالصتان کیلئے کیلگری میں ریفرنڈم کا انعقاد

مزید خبریں
کیلگری۔28جولائی (اے پی پی):سکھز فار جسٹس کے زیراہتمام سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم کا انعقاد کا گیا ہے جبکہ ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو کیلگری میں بھی ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔کینیڈا میں تقریبا دس لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں ۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ پرامن ماحول میں ووٹنگ کا آغاز ہوا ، ووٹنگ کے آغاز سے قبل دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔دعائیہ تقریب کے بعد مذہبی اور خالصتان کے قیام کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔ووٹنگ سینٹر کی فضا "لے کر رہیں گے خالصتان "اور "دہلی بنے گا خالصتان” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کے لئے طویل قطاریں لگ گئی تھیں ،ہزاروں سکھ، خواتین اور بوڑھے افراد ووٹ ڈلنے کے لئے موجود ہیں، رپورٹس کے مطابق ووٹ ڈالنے والے سکھ کمیونٹی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کچھ بھی کرلے سکھوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا، نریندر مودی مسلمانوں ،سکھوں اور دیگر اقلیتوں کا دشمن ہے، سکھ کمیونٹی کے ارکان نے کہا کہ بھارت سے جنگ نہیں بلکہ جمہوری عمل کے ذریعے آزادی لینا چاہتے ہیں ۔بھارت سکھ کمیونٹی کو خالصتان کی آزادی کے حصول سے کبھی نہیں روک سکتا۔انہوں نے اس امر کو سراہا کہ کینیڈا کی حکومت نے بھارتی مطالبے کے باوجود ریفرنڈم کی اجازت دے کر حق کا ساتھ دیا ہے، سکھ کمیونٹی کے مطابق بھارت نے سکھ کمیونٹی کی قیادت کو راستے سے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کر ڈالی لیکن سکھ برادری جنگ کی بجائے جمہوری طریقے سے وطن کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔








