عمرہ کو آسان بنانے کے لیے پرمٹ کی پابندی کریں، سعودی وزارت حج وعمرہ

ریاض ۔29جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مملکت کے قوانین پرسختی سے عمل کریں تاکہ عمرہ کے سفر کو آسان بنا سکیں۔ العربیہ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے نہ صرف بیرون بلکہ اندرون مملکت سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ "نسک پورٹل"کے ذریعے پرمٹ حاصل …

ریاض ۔29جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مملکت کے قوانین پرسختی سے عمل کریں تاکہ عمرہ کے سفر کو آسان بنا سکیں۔

العربیہ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے نہ صرف بیرون بلکہ اندرون مملکت سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ "نسک پورٹل”کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کو یقینی بنائیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا مقصد مسجد الحرام میں غیرمعمولی ازدحام سے زائرین کو بچانا اور انہیں آرام و سہولت سے عمرہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

عمرہ پرمٹ کے حوالے سے وزارت کا مزید کہنا تھا کہ پرمٹ کے وقت کا خاص خیال رکھا جائے اور متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پرعمل کیا جائے۔بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی قیام کی مدت ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہوجائیں تاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی درج ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید خبریں