پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ،اینڈی مرے اور ڈین ایوانز کا مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز

پیرس۔29جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈین ایوانز پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 37 سالہ اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار 34 سالہ ڈین ایوانز نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جاپان کے تارو ڈینیئل اور …

پیرس۔29جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈین ایوانز پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 37 سالہ اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار 34 سالہ ڈین ایوانز نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جاپان کے تارو ڈینیئل اور کی نیشیکوری کو شکست دی۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کے تارو ڈینیئل اور کی نیشیکوری کو 6-2، 6-7(5-7) اور 9-11 سے ہرا کر نہ صرف ٹینس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

 

مزید خبریں