ٹاپ سیڈڈ کوکوگف اور جسیکا پیگولاپیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ ویمنز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

پیرس۔29جولائی (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ کوکو گف اور جسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ایلن پیریزاور ان کی ہم وطن …

پیرس۔29جولائی (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

کوکو گف اور جسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ایلن پیریزاور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈاریا سیویل پر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایلن پیریزاور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈاریا سیویل پر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹینس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

 

مزید خبریں