کملا ہیرس نے انتخابی مہم کے لئے ایک ہفتے کے دوران 20 کروڑ ڈالر جمع کر لئے

واشنگٹن۔29جولائی (اے پی پی):امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے ڈپٹی منیجر روب فلہرٹی نے کہا ہے کہ کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی اُمیدوار بننے کے بعد سےاپنی انتخابی مہم کے لئے ایک ہفتے میں200 ملین ڈالر جمع کئے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے ایکس پر کہا کہ جس ہفتے ہم نے مہم کا آغاز کیا کمیلا ہیرس نے 200 ملین ڈالر اکٹھے کر …

واشنگٹن۔29جولائی (اے پی پی):امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے ڈپٹی منیجر روب فلہرٹی نے کہا ہے کہ کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی اُمیدوار بننے کے بعد سےاپنی انتخابی مہم کے لئے ایک ہفتے میں200 ملین ڈالر جمع کئے ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے ایکس پر کہا کہ جس ہفتے ہم نے مہم کا آغاز کیا کمیلا ہیرس نے 200 ملین ڈالر اکٹھے کر لیے ہیں جن میں سے 66 فیصد نئے عطیہ دہندگان کی جانب سے ملے ہیں۔ ہم نے انتخابی مہم میں ایک لاکھ 70 ہزار نئے رضاکاروں کو شامل کیا ہے۔

کملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار کی نامزدگی کو سابق سپیکر نینسی پلوسی سمیت دیگر رہنمائوں نے آگے بڑھایا اور بڑے پیمانے پر ووٹرزنے مہم کے لیے عطیات سے اُن کی حمایت کی۔ کملا ہیرس نے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں