بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ میچ میں 5 رنز سے ہرادیا

ڈارون ۔29جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ کرکٹ میچ میں 5 رنز سے ہرادیا۔پاکستان شاہینز کو 296 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فاسٹ بولرز محمد علی اور خرم شہزاد نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا لیکن ٹیم کو نہ جتواسکے۔ حسیب اللہ 51 ، عمیر بن یوسف 45 اور طیب طاہر …

ڈارون ۔29جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ کرکٹ میچ میں 5 رنز سے ہرادیا۔پاکستان شاہینز کو 296 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فاسٹ بولرز محمد علی اور خرم شہزاد نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا لیکن ٹیم کو نہ جتواسکے۔

حسیب اللہ 51 ، عمیر بن یوسف 45 اور طیب طاہر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمود الحسن جوئے کی عمدہ بولنگ، 5 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز 4 اور 6 اگست کو این ٹی سٹرائیک اور بنگلہ دیش اے کے خلاف دو ون ڈے میچ کھیلے گی۔پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

مزید خبریں