انقرہ۔29جولائی (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے طول پکڑنے پر ان کا ملک اس جنگ میں شامل ہو سکتا ہے۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی ) کی ایک ریلی سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں اتنا طاقتور ہونا چاہیے تاکہ اسرائیل فلسطین پر حملہ نہ …
غزہ جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ۔29جولائی (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے طول پکڑنے پر ان کا ملک اس جنگ میں شامل ہو سکتا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی ) کی ایک ریلی سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں اتنا طاقتور ہونا چاہیے تاکہ اسرائیل فلسطین پر حملہ نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم کاراباخ میں اور لیبیا میں مداخلت کی، موجودہ صورتحال میں بھی شاید ہم ایسا ہی کریں ۔ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں، اس کے لئے ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا۔
ترک صدر نے اس موقع پر لیبیا کی خانہ جنگی میں اپنے ملک کی فعال مداخلت کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے علاقے کاراباخ میں آرمینیا کے ساتھ ہونے والی جنگ میں ترکیہ کی مداخلت کا ذکر کیا۔ ترک صدر کایہ موقف اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔








