رضوان کی ناقابل شکست سنچری ، پاکستان سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکہ ۔ یکم اپریل (اے پی پی) محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور بلال آصف کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان انڈر 23 ٹیم افغانستان انڈر 23 ٹیم کو 123 رنز سے ہرا کر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، افغانستانی ٹیم 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 144 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ایونٹ …

ڈھاکہ ۔ یکم اپریل (اے پی پی) محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور بلال آصف کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان انڈر 23 ٹیم افغانستان انڈر 23 ٹیم کو 123 رنز سے ہرا کر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، افغانستانی ٹیم 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 144 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر 23 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 267 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان محمد رضوان نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، رضوان 105 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، حارث سہیل 68 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے،

مزید خبریں

Leave a Reply