پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی ۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو0۔5سے شکست دے دی۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں2گول جبکہ دوسرے ہاف میں 3 گول سکور کئے۔قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی جانب سے کاشف نے2،کپتان محمد عدیل،محمد خان اور شاہد …

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی ۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو0۔5سے شکست دے دی۔

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں2گول جبکہ دوسرے ہاف میں 3 گول سکور کئے۔قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی جانب سے کاشف نے2،کپتان محمد عدیل،محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک گول کیا۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم اپنا تیسرا میچ (کل)منگل کوکھیلے گی ۔