صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان کا چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

ابوظہبی۔29جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے جمہوریہ چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق جمہوریہ چلی کے صدر پیر کو سرکاری دورے پر ابوظہبی کے صدارتی ہوائی اڈے پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور صدر کے ہمراہ اعزازی وفد کی سربراہ ریم …

ابوظہبی۔29جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے جمہوریہ چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق جمہوریہ چلی کے صدر پیر کو سرکاری دورے پر ابوظہبی کے صدارتی ہوائی اڈے پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور صدر کے ہمراہ اعزازی وفد کی سربراہ ریم بنت ابراہیم ال ہاشمی نے کیا،

اس موقع پر چلی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد سعید النیادی اور متعدد عہدیداران بھی موجود تھے۔بعد ازاں، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے معزز مہمان کی قصر الوطن آمد پر ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔

شیخ محمد بن زید النہیان معزز مہمان کے ہمراہ اسٹیج پر پہنچے جہاں متحدہ عرب امارات اور چلی دونوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ چلی کے صدر کے دورے کے موقع پر ایک اعزازی گارڈ پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔استقبالیہ میں متحدہ عرب امارات کے متعدد وزراء اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں