الیکٹرک کاریں تیار کرنے والی چینی کمپنی نے انڈونیشیا کے آٹو شو کے دوران 2,302 فروختگی آرڈر حاصل کر لئے

128

جکارتہ۔30جولائی (اے پی پی):الیکٹرک کاریں تیار کرنے والی چینی کمپنی وولنگ موٹرز نے 18 سے 28 جولائی تک انڈونیشیا کے بی ایس ڈی سٹی میں منعقد ہونے والے گائی کنڈو انٹرنیشنل آٹو شو 2024 کے دوران 2,302 گاڑیوں کی سیل کے آرڈر حاصل کر لئے ۔

شنہوا کے مطابق وولنگ موٹرز کے سینئر مارکیٹنگ سٹریٹجی مینیجر رکی کرسچن نے بتایا کہ یہ آرڈر انڈونیشیا میں ان کے کلائنٹس کی طرف سے ان کی گاڑیوں کے معیار اور جدت پر اعتماد کا ٹھوس ثبوت ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے آٹو شو میں کاروں کے کل 15 ماڈلز کی نمائش کی تھی ،اسے سب سے زیادہ (30 فیصد) آرڈر بنگو ای وی ماڈل کے موصول ہوئے ، اس کے بعد ایئر ای وی ماڈل کے آرڈر 26 فیصد کے ساتھ دوسرے اور کلائوڈ ای وی ماڈل کے آرڈر 23 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔