پیرس۔30جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سوئیٹک اور امریکی ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ کوکو گف پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژیو کو شکست دی جبکہ امریکی ٹینس سٹار …
پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ، آئیگا نتالیہ اور کوکوگف ویمنز سنگلزتیسرے ر ائونڈ میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
پیرس۔30جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سوئیٹک اور امریکی ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ کوکو گف پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژیو کو شکست دی جبکہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کی حریف کھلاڑی ماریا لورڈیس کارلی کو شکست دی۔
پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژیو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے شکست پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔
ایک اور میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی اور اولمپک میں ویمنز ٹینس کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے باآسانی حریف ارجنٹائن کی کھلاڑی ماریا لورڈیس کارلی کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








