پیرس۔30جولائی (اے پی پی):اولمپک گیمزمیں امریکا کی ٹوری ہسکےنے سوئمنگ کے 100 میٹر بٹرفلائی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ویمنز سوئمنگ کے 100 میٹر بٹرفلائی مقابلے میں امریکا کی 21سالہ ٹوری ہسکے نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 55.59 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ امریکا کی ہی گریچین والش 55.63سیکنڈز کے …
اولمپک گیمز، امریکا کی ٹوری ہسکےنے ویمنز سوئمنگ بٹرفلائی 100 میٹر میں طلائی تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
پیرس۔30جولائی (اے پی پی):اولمپک گیمزمیں امریکا کی ٹوری ہسکےنے سوئمنگ کے 100 میٹر بٹرفلائی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ویمنز سوئمنگ کے 100 میٹر بٹرفلائی مقابلے میں امریکا کی 21سالہ ٹوری ہسکے نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 55.59 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
امریکا کی ہی گریچین والش 55.63سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور چین کی ژانگ یوفی 56.21 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔








