پیرس اولمپکس بیڈ منٹن مینز ڈبلز، لیانگ ویکینگ اور وانگ چانگ بیڈمنٹن مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

147
Paris Olympics

پیرس۔30جولائی (اے پی پی):لیانگ ویکینگ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار وانگ چانگ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ چین کی جوڑی پیرس اولمپکس میں بیڈ منٹن ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بیڈ منٹن ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے اپنے تیسرے میچ میں لیانگ ویکینگ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار وانگ چانگ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ چین کی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہارون چیا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار سوہ ووئی یک پر مشتمل ملائیشین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 22-24 اور 14-21 سے شکست دے کر نہ صرف گروپ اے میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔