پیرس۔30جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024ء گیمزمیں برطونی کھلاڑی نیتھن ہیلز نے مینز ٹریپ شوٹنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ 28 سالہ کھلاڑی نے 50 میں سے 48 شاٹس کھیل کر اولمپک ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے قبل ٹوکیو 2020 ء میں جمہوریہ چیک کی جوڑی ڈیوڈ کوسٹیلیکی اور جیری لپٹک نے 43 سیٹ کے ساتھ اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا ۔
چین کے کیو ینگ نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ گوئٹے مالا کے جین پیئر برول کارڈناس نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ پیرس اولمپکس کھیلوں میں برطانیہ کا تیسرا طلائی اورمجموعی طور پر 11واں میڈل ہے۔