پیرس۔31جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈین ایوانز اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 37 سالہ اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار 34 سالہ ڈین ایوانز نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیلجیم کے …
پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ،اینڈی مرے اور ڈین ایوانز مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
پیرس۔31جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈین ایوانز اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
37 سالہ اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار 34 سالہ ڈین ایوانز نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیلجیم کے سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ویلیگن کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم کے سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ویلیگن ک3-6، 7-6(10-8) اور 9-11 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








