ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اگست سے شروع ہوگا

125

ٹرینیڈاڈ۔2اگست (اے پی پی):ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 اگست تک کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 7 اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،یہ کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا، دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 15اگست سے 19 اگست تک کو پروویڈنس سٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائے گا ۔اس کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ٹرینیڈاڈپہنچے گی جس کا پہلا میچ 23 اگست کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا 24 اگست کو اور تیسرا و آخری میچ 27 اگست کو کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز برائن لارا سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔