قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستا ن اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، نیوی، ایئرفورس، واپڈا، ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں …

اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستا ن اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، نیوی، ایئرفورس، واپڈا، ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply