ماسکو ۔ 03 اپریل (اے پی پی) گذشتہ ماہ کے دوران روس میں تیل کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں روس کی تیل کی یومیہ پیداوار 11.05ملین بیرل ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ اکتوبر کے مقابلے میں دو لاکھ بیرل یومیہ …
گذشتہ ماہ کے دوران روس میں تیل کی پیداوار میں کمی
ماسکو ۔ 03 اپریل (اے پی پی) گذشتہ ماہ کے دوران روس میں تیل کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں روس کی تیل کی یومیہ پیداوار 11.05ملین بیرل ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ اکتوبر کے مقابلے میں دو لاکھ بیرل یومیہ کم ہے ۔اوپیک اور تیل پیدا کرنے والے گیارہ دیگر ممالک ، جن کی قیادت روس کر رہا ہے ، نے قبل ازیں دسمبر میں مجموعی پیداوار میں 1.8بیرل یومیہ کمی کا وعدہ کیا تھا ۔ روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نواک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ تیل کی پیداوار میں بتدریج کمی لائی جائیگی اور اپریل تک یومیہ پیداوار میں تین لاکھ بیرل کمی کا ہدف پورا کیا جائیگا۔









