سی پیک منصوبے پاکستان کے رابطے اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں، مصطفی ٰحیدر سید

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے پاکستان کے رابطے اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں، خصوصی اقتصادی زونزپاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہیں، جو صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔ پیر کو اے پی پی …

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے پاکستان کے رابطے اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں، خصوصی اقتصادی زونزپاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہیں، جو صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔

پیر کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے ہوتے سٹریٹجک تعلقات پر روشنی ڈالی، خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے جو پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہاہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور پاکستان میں اقتصادی ترقی اور رابطوں کے لیے اہم راستے کھولے ہیں۔انہوں نے صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں خصوصی اقتصادی زونز (سیز ) کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہیں۔

مزید برآں انہوں نے چینی اہلکاروں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس نے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط کیا ہے بلکہ اقتصادی تعاون اور ترقی کے بے شمار مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبے پورے پاکستان میں رابطوں کو بڑھانے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان زونز کے قیام اور کامیاب آپریشن سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔سکیورٹی میں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے اور جاری اور مستقبل کے اقدامات کو آسانی سے انجام دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

مزید خبریں