پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.85 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.85 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3027 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.85 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10559 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.85 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3027 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.85 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10559 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.57 ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.34 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 619.95 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 227.33 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 85.20 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.948 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 7 لاٹس کے سودے ہوئے جس کی مالیت 2.83 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply