وکٹر ایکسلسن پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

پیرس۔5اگست (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور شٹلر سٹار وکٹر ایکسلسن اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ڈنمارک کے نامور شٹلر سٹار وکٹر ایکسلسن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی لکشیا سین کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں بیڈمنٹن ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار …

پیرس۔5اگست (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور شٹلر سٹار وکٹر ایکسلسن اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ڈنمارک کے نامور شٹلر سٹار وکٹر ایکسلسن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی لکشیا سین کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں بیڈمنٹن ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

بیڈمنٹن کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں ڈنمارک کے نامور شٹلر سٹار وکٹر ایکسلسن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بھارتی لکشیا سین کو 0-2 سیٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ڈنمارک کے نامور شٹلر سٹار وکٹر ایکسلسن کی فتح کا سکور 20-22 اور 14-21تھا۔