پیرس اولمپک گیمزمینز شارٹ بورڈ سرفنگ ، فرانس کے کائولی واست نے گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس۔6اگست (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمز2024،مینز شارٹ بورڈ سرفنگ ایونٹ میں میزبان فرانس کے سرفرکائولی واست نے سونے کا تمغہ جیت لیا،آسٹریلیا کے سرفر جیک رابنسن نے سلور اور برازیل کے گیبریل مڈینا نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپک کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں ۔منگل کو تاہیتی کے مقام پر ہونے والے مینز شارٹ بورڈ سرفنگ ایونٹ میں میزبان فرانس کے سرفرکائولی واست …

پیرس۔6اگست (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمز2024،مینز شارٹ بورڈ سرفنگ ایونٹ میں میزبان فرانس کے سرفرکائولی واست نے سونے کا تمغہ جیت لیا،آسٹریلیا کے سرفر جیک رابنسن نے سلور اور برازیل کے گیبریل مڈینا نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپک کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں ۔منگل کو تاہیتی کے مقام پر ہونے والے مینز شارٹ بورڈ سرفنگ ایونٹ میں میزبان فرانس کے سرفرکائولی واست نے 17.67 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا، ان مقابلوں میں آسٹریلیا کے سرفر جیک رابنسن نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ برازیل کے گیبریل مڈینا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔