بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ ڈاکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سینیگال میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 32ویں ڈاکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر‘‘ میں شرکت کے لئے 13 اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 18روزہ نمائش سینیگال کے شہر ڈاکار میں 28نومبر سے 15دسمبر تک جاری رہے گی جس میں …

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سینیگال میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 32ویں ڈاکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر‘‘ میں شرکت کے لئے 13 اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 18روزہ نمائش سینیگال کے شہر ڈاکار میں 28نومبر سے 15دسمبر تک جاری رہے گی جس میں ہوم ٹیکسٹائل ، فیبرک ، ریڈی میڈ گارمنٹس ، کاسمیٹکس ،دستکاری ، جیولری ، فرنیچر، پنکھے ، سینٹری ، موبائیل فون ، ٹریکٹر اورسرجیکل آلات کے کاروبار سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں