قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 04 اپریل(اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان …

اسلام آباد ۔ 04 اپریل(اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گیاور چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے 22 مقابلے ہونگے جن میںڈیسک تھرو(تالی) رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ، لونگ جمپ، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ، جیولین تھرو، پال والٹ، ریلے، میراتھن، ہیمر تھرو اور مختلف دوڑ کے مقابلے شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply