اولمپک گیمز ایتھلیٹکس،کینیڈا کی کیمرین راجرزنے ویمنز ہیمر تھرو مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

پیرس۔7اگست (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمزایتھلیٹکس میں کینیڈا کی کیمرین راجرز نے خواتین کے ہیمر تھرو مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں،جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے ہیمر تھرو مقابلوں میں کینیڈا کی 25 سالہ کیمرین راجرز نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ کیمرین راجرز …

پیرس۔7اگست (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمزایتھلیٹکس میں کینیڈا کی کیمرین راجرز نے خواتین کے ہیمر تھرو مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں،جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے ہیمر تھرو مقابلوں میں کینیڈا کی 25 سالہ کیمرین راجرز نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

کیمرین راجرز نے 76.97میٹر دور ہیمر تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ امریکی 28 سالہ ایتھلیٹ اینیٹ ایچیکونوک نے 75.48میٹر ہیمر تھرو پھینک کر دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چین کی 21 سالہ ایتھلیٹ ژاؤ جی نے 74.27 میٹر ہیمر تھرو پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔