انڈس موٹرز کمپنی پاکستان میں4.19 ارب روپے کی سرمایہ کرے گی ، ملازمتوں کے 4400 مواقع پیدا ہونے کا امکان

لاہور ۔ 04 اپریل(اے پی پی) انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ پاکستان میں4.19 ارب روپے کی سرمایہ کرے گی جس سے 4400 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔انڈس موٹرز جو کہ پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیون کی اسمبلنگ اور مارکیٹنگ کا کام کرتی ہے نے اپنے ایک اعلان میں کہا ہے کہ وہ اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے4.19 ارب روپے( 40 ملین ڈالر )کی سرمایہ کاری کرے گی۔انھوں …

لاہور ۔ 04 اپریل(اے پی پی) انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ پاکستان میں4.19 ارب روپے کی سرمایہ کرے گی جس سے 4400 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔انڈس موٹرز جو کہ پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیون کی اسمبلنگ اور مارکیٹنگ کا کام کرتی ہے نے اپنے ایک اعلان میں کہا ہے کہ وہ اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے4.19 ارب روپے( 40 ملین ڈالر )کی سرمایہ کاری کرے گی۔انھوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے2018 کے آخر تک ان کی پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں کی پیداوار 54,800 یونٹس سے بڑھ کر 60 ہزار یونٹس ہو جائے گی اور اس سے 400 ملازمتیں براہ راست اور 4 ہزار ملازمتیں بالواسطہ پیدا ہوں گی

Leave a Reply