دس سال میں قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی فاسد مادوں سے حاصل ہونے والی توانائی سے سستی ہوجائے گی،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 04 اپریل(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ آئندہ دس سال میں قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی فاسد مادوں(فوسل فیول) سے حاصل ہونے والی توانائی سے سستی ہوگی۔بڑے بین الاقوامی کاروباری و دیگر ادارے بھی دستیاب بجلی یا توانائی کیلئے براہ راست سرمایہ کاری کے بجائے قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی سے استفادہ کررہے ہیں۔حال ہی میں جاری ہونے …

اقوام متحدہ ۔ 04 اپریل(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ آئندہ دس سال میں قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی فاسد مادوں(فوسل فیول) سے حاصل ہونے والی توانائی سے سستی ہوگی۔بڑے بین الاقوامی کاروباری و دیگر ادارے بھی دستیاب بجلی یا توانائی کیلئے براہ راست سرمایہ کاری کے بجائے قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی سے استفادہ کررہے ہیں۔حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی رائے عامہ توانائی کے حوالے سے فاسد مادوں کے بجائے قابل تجدید ذرائع کی جانب پلٹ رہی ہے اور بین الاقوامی سطح کے کاروباری و دیگر ادارے ان ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Leave a Reply