پیرس اولمپکس سکیٹ بورڈنگ ایونٹ ، آسٹریلیا کے کیگن پامر نے گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس۔7اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کے کیگن پامر نے پیرس اولمپکس سکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل جیت کر اپنا اولمپک ٹائٹل برقرار رکھا۔ 21 سالہ نوجوان نے بدھ کے روز پلیس ڈی لا کنکورڈ میں کھیلے گئے بورڈنگ ایونٹ کے ابتدائی مقابلے میں کیگن پامر نے 93.78 کے ٹاپ سکور کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ امریکہ کے ٹام شائر نے چاندی جبکہ برازیل کے …

پیرس۔7اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کے کیگن پامر نے پیرس اولمپکس سکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل جیت کر اپنا اولمپک ٹائٹل برقرار رکھا۔ 21 سالہ نوجوان نے بدھ کے روز پلیس ڈی لا کنکورڈ میں کھیلے گئے بورڈنگ ایونٹ کے ابتدائی مقابلے میں کیگن پامر نے 93.78 کے ٹاپ سکور کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ امریکہ کے ٹام شائر نے چاندی جبکہ برازیل کے آگسٹو اکیو نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ واضح رہے کہ پامر نے ٹوکیو اولمپکس 2020 ء میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا ۔