امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر ریاست الاباما میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

156

واشنگٹن۔8اگست (اے پی پی):امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر ریاست الاباما میں فوجی پوسٹ فورٹ نوووسل میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار انسٹرکٹر ہلاک اور پائلٹ زخمی ہو گیا۔

شنہوا نے فورٹ نووسل کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کا اے ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر گزشتہ روز معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجہ میں انسٹرکٹر موقع پر ہلاک اور زیر تربیت پائلٹ زخمی ہو گیا ۔ فورٹ نووسل کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔