اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے رواں برس بھارت میں منعقدہ دوسرے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کو 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ قومی بلائنڈ ٹیم میگا ایونٹ میں رنر اپ رہی تھی، فیصلہ کن معرکے میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست …
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے رواں برس بھارت میں منعقدہ دوسرے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کو 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ قومی بلائنڈ ٹیم میگا ایونٹ میں رنر اپ رہی تھی، فیصلہ کن معرکے میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ منگل کو پی بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جاوید آفریدی نے قومی بلائنڈ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیم نے ہمیشہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، بلائنڈ کھلاڑیوں کی پرفارمنس جسمانی طور پر مکمل فٹ افراد کیلئے ایک مثال ہے انہیں بھی چاہیے کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں۔








