اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان شاہینز کے ٹیم مینجر محمد منصور کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق وکٹ کیپر ، بیٹسمین محمد حارث ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ ٹیم میں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے آف سپینر صاحبزادہ فرحان ، وکٹ کیپر و بیٹسمین حسیب اللہ ، بیٹرز عثمان …
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان شاہینز کے ٹیم مینجر محمد منصور کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق وکٹ کیپر ، بیٹسمین محمد حارث ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ ٹیم میں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے آف سپینر صاحبزادہ فرحان ، وکٹ کیپر و بیٹسمین حسیب اللہ ، بیٹرز عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ بیٹسمین اور میڈیم فاسٹ بائولر محمد عرفان، بیٹسمین اور لفٹ آرم سپنئر عرفات منہاس، بیٹسمین اور لفٹ آرم میڈیم فاسٹ بائولر جہانداد خان، بیٹسمین اور رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بائولر عباس آفریدی، بیٹسمین اور لفٹ آرم میڈیم فاسٹر بائولر محمد عمران جونیئر کے علاوہ بیٹسمین لگ سپنئر عارف یعقوب شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں بیٹسمین آف سپنئر عمیر بن یوسف ، فیصل اکرم، عبدالفصیح اور مبصر خان شامل ہیں۔








