اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے لاہور کے بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی ہے اور اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ …
وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی لاہور میں مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے لاہور کے بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی ہے اور اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطاءکرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس قسم کے واقعات دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں حکومت اور عوام کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتے۔








