نومبر 2017تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے ،ڈاکٹر مفتاح اسمعیل

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسمعیل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2017تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 70سال میں پاکستان میں 23ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ موجودہ حکومت نے توانائی کے …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسمعیل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2017تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 70سال میں پاکستان میں 23ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ موجودہ حکومت نے توانائی کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن کے تحت ملک میں 25ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پید اہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا ایک اور ٹرمینل جولائی تک کام شروع کر دے گا اور آئندہ سال تک ملک میں ایل این جی گیس کی فراہمی کو 600ملین کیوبک فٹ سے بڑھا کر 1800ملین کیوبک فٹ تک کر دیا جائے گا جس سے گیس کی قلت کم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے مختلف ذرائع کو استعمال میں لا کر بتدریج بجلی کی قیمت کو نیچے لانے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ ملک میں کاروبار کی لاگت کم ہو۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جولائی یا اگست تک صنعتوں کیلئے گیس کنکشن کی موجودہ بندش ختم ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply