افسران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کےلئے جامع تربیتی پروگرام وضع کیا گیا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے افسران اور سٹاف کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہا ہے ،نیب افسران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کےلئے 2017ءکےلئے جامع تربیتی پروگرام وضع کیا گیا ہے۔ نیب میں نئے بھرتی ہونے والے تفتیشی افسران کے لئے ٹریننگ پروگرام کے علاوہ ریفریشر ٹریننگ کورسز بھی منعقد کئے جائیں گے ‘ …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے افسران اور سٹاف کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہا ہے ،نیب افسران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کےلئے 2017ءکےلئے جامع تربیتی پروگرام وضع کیا گیا ہے۔ نیب میں نئے بھرتی ہونے والے تفتیشی افسران کے لئے ٹریننگ پروگرام کے علاوہ ریفریشر ٹریننگ کورسز بھی منعقد کئے جائیں گے ‘ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی قومی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میںنیب میں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر نئے بھرتی ہونے والے 96 انویسٹی گیشن افسران کی تربیت کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ا

مزید خبریں

Leave a Reply