اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):شان فوڈز کی شریک چیئرپرسن ثمر سلطان چیمپئنز آف چینج کولیشن میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔شان فوڈز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شان فوڈز کی شریک چیئرپرسن ثمر سلطان چیمپیئنز آف چینج کولیشن میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جو سڈنی میں قائم ایک مخصوص پروگرام ہے ،جس میں دنیا بھر سے 250 …
شان فوڈز کی شریک چیئرپرسن ثمر سلطان چیمپئنز آف چینج کولیشن میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):شان فوڈز کی شریک چیئرپرسن ثمر سلطان چیمپئنز آف چینج کولیشن میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔شان فوڈز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شان فوڈز کی شریک چیئرپرسن ثمر سلطان چیمپیئنز آف چینج کولیشن میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جو سڈنی میں قائم ایک مخصوص پروگرام ہے ،جس میں دنیا بھر سے 250 سے زیادہ C-suite پیشہ ورانہ افراد منسلک ہیں۔
ثمر سلطان نے اپنی اس حالیہ کامیابی کے موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس رکنیت پر بہت ممنون ہوں، اس اتحاد میں شامل پہلی پاکستانی خاتون ہونے کے ناطے میں سمجھتی ہوں کہ یہ میری اولین ذمہ داری ہے کہ میں اپنے اقدامات کو مزید وسعت بخشوں اور پاکستانی دفاتر میں مزید خواتین رہنماؤں کو تیار کر کے اس کردار کو پورا کروں۔
انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کی شمولیت کی حامی، ثمر سلطان اکثر کارپوریٹ سماجی اقدامات میں پیش پیش رہی ہیں جن کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پائیدار طریقوں کو اختیار کرنا ہے،تعلیم اور صحت کی سروسز تک یکساں رسائی سے لے کر ماحولیاتی انصاف تک ذاتی اور تنظیمی سطح پر ان کی کوششوں اور اشتراک نے معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مدد کی ہے اور اسی لیے انہیں کام کی جگہوں پر خواتین کے لیے مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کرنے والے دنیا کے سب سے باوقار اتحاد میں سے ایک کی میز پر جگہ دی گئی ہے۔
اس اتحاد کی کنوینئر فضا فرحان نے کہا کہ چیمپیئنز کی فہرست میں ثمرسلطان کا شامل ہونا پاکستانی خواتین کی افرادی قوت کی جانب ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ اقدام ملک میں خواتین کے لیے کام کی جگہوں میں شمولیت کے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے، ماضی میں مرد چیمپیئنز آف چینج کولیشن کے نام سے مشہور چیمپیئنز آف چینج کولیشن پسماندہ طبقات کو درپیش جدید دور کے مسائل پر بحث، تبادلہ خیال اور حل کے لیے قیادت کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور عالمی کارپوریٹ منظرنامے میں اوپر سے نیچے مثبت تبدیلی لانے میں اراکین کی مدد کرتا ہے۔








