بین الاقوامی تجارتی نمائش عرب ہیلتھ میں شرکت کے لئے درخواستیں16 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ عرب ہیلتھ‘‘ میں شرکت کے لئے16اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4روزہ نمائش متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 27تا 30جنوری 2025 ہو گی جس میں کلینیکل اور میڈیکل پراڈکٹس ،کمیونٹی ہیلتھ سروسز ، …

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ عرب ہیلتھ‘‘ میں شرکت کے لئے16اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4روزہ نمائش متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 27تا 30جنوری 2025 ہو گی جس میں کلینیکل اور میڈیکل پراڈکٹس ،کمیونٹی ہیلتھ سروسز ، ہسپتال اور لیبارٹری کا سامان ، ہیلتھ کئیر ، ٹیکسٹائل ، سرجیکل آلات ، ڈینٹل آلات اور فارماسیوٹیکل سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں