نیویارک ۔13اگست (اے پی پی):سابق امریکی انٹیلی جنس افسر سکاٹ رائٹر نے کہا کہ ایف بی آئی نے ان کی کئی سال سے میری نگرانی کی ہے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے ججنگ فریڈم نامی پوڈ کاسٹ،جس کی میزبانی اینڈریو نپولیتانو کر رہے ہیں ، میں اعتراف کیا کہ ایف بی آئی برسوں سے میری نگرانی کر ری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لئے …
ایف بی آئی کئی سال سےمیری نگرانی کررہی ہے ،سابق امریکی انٹیلی جنس افسر سکاٹ رائٹر

مزید خبریں
نیویارک ۔13اگست (اے پی پی):سابق امریکی انٹیلی جنس افسر سکاٹ رائٹر نے کہا کہ ایف بی آئی نے ان کی کئی سال سے میری نگرانی کی ہے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے ججنگ فریڈم نامی پوڈ کاسٹ،جس کی میزبانی اینڈریو نپولیتانو کر رہے ہیں ، میں اعتراف کیا کہ ایف بی آئی برسوں سے میری نگرانی کر ری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے لیکن ایف بی آئی فکرمند ہے کیونکہ انہیں میرے روسی حکومت کے ساتھ تعلقات پر تشویش ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میں روسی حکومت سے ہدایات لے رہاہو ں ۔ واضح رہے 7اگست کو سکاٹ رائٹر کے گھر کی تلاشی لی گئی اور ایف بی آئی نے تاس کو تصدیق کی کہ اس کے ایجنٹوں نے سابق افسر کے گھر پر تفتیشی کارروائیاں کیں۔








