سائنس وٹیکنالوجی پارک کا قیام ملک کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی پارک کا قیام ملک کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔پارک کے قیام سے جہاں تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ کیلئے بہترین روزگار مہیا ہو گا وہیں علمی حلقوں اور صنعت کاروں کے مابین تعلقات استوار ہوں گے جس سے ملکی زرمبادلہ کو اربوں ڈالر ز کا فائدہ ہوگا …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی پارک کا قیام ملک کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔پارک کے قیام سے جہاں تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ کیلئے بہترین روزگار مہیا ہو گا وہیں علمی حلقوں اور صنعت کاروں کے مابین تعلقات استوار ہوں گے جس سے ملکی زرمبادلہ کو اربوں ڈالر ز کا فائدہ ہوگا اور ہماری معشت انتہائی تیزی سے ترقی کرے گی۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں نسٹ کی جانب سے سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے متعلق بریفنگ کے موقع پر کہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اس کی تعلیمی اور سائنسی ترقی سے براہ راست منسلک ہے۔ موجودہ دور حکومت میں ملک میں سائنس اور متعلقہ شعبہ جات میں کافی بہتری آئی ہے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم عین ممکن کوشش کریں کہ پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply