یورپی یونین نے سوئس کمپنی ”سائن جنٹا“ 40 ارب یورو میں چین کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی

برسلز ۔ 05 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین نے سوئٹزر لینڈ کی بیج کمپنی سائن جنٹا 40 ارب یورو کے عوض چین کی کیمیکل کمپنی چیم چائنہ کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ چین کی جانب سے بیرون ملک یہ تاریخ کی سب سے بڑی خریداری ہوگی۔ یورپی یونین کے مسابقتی کمشنر میگریتھے ویستاگر نے ایک بیان میں بتایا کہ چیم چائنہ کی جانب سے سائن جنٹا کی …

برسلز ۔ 05 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین نے سوئٹزر لینڈ کی بیج کمپنی سائن جنٹا 40 ارب یورو کے عوض چین کی کیمیکل کمپنی چیم چائنہ کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ چین کی جانب سے بیرون ملک یہ تاریخ کی سب سے بڑی خریداری ہوگی۔ یورپی یونین کے مسابقتی کمشنر میگریتھے ویستاگر نے ایک بیان میں بتایا کہ چیم چائنہ کی جانب سے سائن جنٹا کی خریداری کیلئے بھرپور انداز میں بولی دی گئی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply