کراچی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے، سنگل پیسے، سنگل پیسے اور 53 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم یورو کی قدر میں …
امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں کمی
کراچی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے، سنگل پیسے، سنگل پیسے اور 53 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم یورو کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے کم ہو کر 105.70 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے کم ہو کر 103.19 روپے رہ گئی۔









