اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنلز (آج )بدھ کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ویمنز کا فائنل پنجاب اور اسلام آباد اے کے درمیان ہوگا۔ منگل کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مینز ایونٹ کےسیمی فائنل میں پنجاب نے اسلام آباد اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر …
جشن آزادی بین الصوبائی مینز اور ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ فائنلز (کل) کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنلز (آج )بدھ کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ویمنز کا فائنل پنجاب اور اسلام آباد اے کے درمیان ہوگا۔ منگل کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مینز ایونٹ کےسیمی فائنل میں پنجاب نے اسلام آباد اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز ویمنز کے دونوں سیمی فائنلز کھیلے گئے۔پہلے سیمی فائنل میں پنجاب نے سندھ کو 64-32سے شکست دی۔ہاف ٹائم پر سکور40-13 سے فاتح ٹیم کے حق میں تھا۔فاتح سائیڈ کے لئے خدیجہ مشتاق نے 17اور ایمن محمود نے16جبکہ سندھ کے لئے مریم نے10 اور اقصی نے9پوائنٹس اسکور کئے۔دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد اے نے اسلام آباد بی کو دلچسپ مقابلے کے بعد36-24سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔اسلام آباد اے کی جانب سے ماریہ نے12اور امانی نے 7جبکہ اسلام آباد بی کی جانب سے شانزے نے9اور شاہ بانو نے پانچ پوائنٹس سکور کئے۔
مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب نے اسلام آباد اے کو 81-56کے اسکور سے با آسانی شکست دے دی۔ہاف ٹائم پر سکور فاتح ٹیم کے حق میں 41-28تھا۔فاتح ٹیم کے لئے محمد تیمور نے22اور محمد سیف اللہ نے21پوائنٹس سکور کئے جبکہ اسلام آباد اے کی جانب سے علی کاظمی نے23اور محمد عثمان نے7پوائنٹس بنائے۔








