پشاور۔ 15 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ مردان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مردان میں جشن آزادی کے مناسبت سے گرینڈ آزادی فٹبال کپ اختتام پزیرہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے 40 ٹیموں نے شرکت کی۔ یہ ٹورنامنٹ ایک مہینے تک جاری رہا۔فائنل میچ اسلام باغ ایف سی اور ایم کے سوات کے درمیان کھیلا گیا۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایم کے سوات کی ٹیم نےفائنل میچ …
گرینڈآزادی فٹبال کپ اختتام پذیر ،ایم کے سوات کی ٹیم نے فٹ بال کپ جیت لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 15 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ مردان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مردان میں جشن آزادی کے مناسبت سے گرینڈ آزادی فٹبال کپ اختتام پزیرہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے 40 ٹیموں نے شرکت کی۔ یہ ٹورنامنٹ ایک مہینے تک جاری رہا۔فائنل میچ اسلام باغ ایف سی اور ایم کے سوات کے درمیان کھیلا گیا۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایم کے سوات کی ٹیم نےفائنل میچ 0-1 سے جیت لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان بہزاد عادل مہمان خصوصی تھے۔
فائنل میچ کے موقع پرایم پی اےصوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور پاکستان زندہ باد آرگنائزیشن کی چیئر پرسن شگفتہ بی بی ،چیئرمین گوہر لالا جی ، سید باچہ، روح الامین کے علاوہ بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مردان بہزاد عادل، عبدالسلام آفریدی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور جیتنے والے ٹیم کو نقد 50 ہزار کیش جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار کیش انعام دیا گیا۔
فائنل میچ کے اختتام پر آزادی سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹول میں مردوں کے کرکٹ، فٹبال ، والی بال، ہاکی ،ٹک بال، کبڈی، مارشل آرٹس ، باکسنگ ،جمناسٹک، کراٹے ، کک باکسنگ کےمقابلوں کےساتھ خواتین کے والی بال، ٹیبل ٹینس ، رسہ کشی ، بیڈمنٹن کے مقابلے شامل تھے ۔








